آج جنوبی افریقہ ۔ آسٹریلیا 5واں ونڈے

سڈنی ۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان رواں ونڈے سیریز کا پانچواں اور آخری مقابلہ کل یہاں سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔ آسٹریلیا ایک اور کامیابی کے ذریعہ سیریز کو 4-1کے ذریعہ اپنے نام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ دوسری جانب اے بی ڈی ویلئرس کی زیرقیادت جنوبی افریقی ٹیم کامیابی کے ساتھ سیریز کا اختتام کرنے کیلئے کوشاں ہوگی۔آسٹریلیائی ٹیم آخری مقابلہ میں کامیابی کے ذریعہ آئی سی سی کی درجہ بندی میں ہندوستان سے نمبر ایک مقام حاصل کرسکتی ہے ‘ کیونکہ اس کے کھلاڑی بہترین فام میں ہیں۔اسمتھ ‘ میتھوویڈ ‘ ارون فنچ کے علاوہ بولنگ شعبہ میں جوش ہیزل ووڈ کے مظاہرے متاثرکن ہے۔