مجسمہ نہرو عابڈز سے رمنا چاری آغاز کریں گے: تلنگانہ اسپورٹس فاؤنڈیشن
حیدرآباد، یکم جون (ای میل) تلنگانہ اسپورٹس فیڈریشن (ٹی ایس ایف) کی جانب سے جمعرات 2 جون کو ریاست تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقع پر ’تلنگانہ فارمیشن ڈے رن‘ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ یہ دوڑ صبح 6:30 بجے شہر کے قلبی علاقہ عابڈز میں مجسمہ نہرو سے شروع ہوگی اور گن پارک واقع امرویرولو استھوپم تک منعقدکی جائے گی۔ مہمان خصوصی مسٹر کے وی رمنا چاری (سابق آئی اے ایس آفیسر) مشیر ، حکومت تلنگانہ اس رَن کا آغاز کریں گے۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی میئر بی رام موہن خصوصی مدعو اور ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین اعزازی مہمان ہوں گے۔ ٹی ایس ایف چیئرمین سی ایچ بابو راؤ ساگر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جی ایچ ایم سی کارپوریٹرز، نیشنل اور انٹرنیشنل اسپورٹس پرسنس اس رن میں شریک ہوں گے۔ خواہشمند افراد دیگر تفصیلات کیلئے ڈی روپیش جنرل سکریٹری سے 8790607399 یا 9966141333 پر ربط پیدا کریں۔