آج انٹر سال اول کا انورانمنٹل امتحان

حیدرآباد /30 جنوری ( پریس نوٹ ) کنٹرولر امتحانات تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے بموجب سال اول کا انورانمنٹل ایجوکیشن امتحان 31 جنوری کو صبح 10 تا ایک بجے دن منعقد ہوگا ۔ انٹرمیڈیٹ میں کامیابی کے سرٹیفکیٹ کیلئے مذکورہ امتحان میں شرکت ضروری ہے ۔ کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ سال 2006-07 میں انورانمنٹل ایجوکیشن امتحان کو متعارف کیا گیا تھا ۔ ایسے امیدوار جن کا تعلق خانگی ہو یا پھر ریگولر اور حاضری سے مستثنی انٹر سال اول امتحانات میں شرکت کر رہے ہوں یا پھر انٹرمیڈیٹ میں کامیاب ہوچکے ہوں تاہم مذکورہ امتحان میں ناکام ہوں تو انہیں بھی اس امتحان میں شرکت کرتے ہوئے کامیاب ہونا لازمی ہے ۔ لہذا انہوںنے امیدواروں کو مطلع کیا کہ وہ اس امتحان ضرور شرکت کریں ۔