حیدرآباد ۔ یکم ؍ اکٹوبر (پریس نوٹ) انجنیئرنگ کے مختلف برانچس کے طلباء و طالبات کیلئے اور انجنیئرنگ ڈگری ہولڈرس کیلئے اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مواقع پر ایک معلوماتی پروگرام ورک شاپ کم سمینار آج /2 اکٹوبر جمعرات صبح 11 بجے تا دو بجے دن اندرا پریہ درشنی آڈیٹوریم باغ عامہ نامپلی حیدرآباد میں مقرر ہے ۔ اس میں مسز شاہین اسوسی ایٹ پروفیسر آئی پی ای ، پروفیسر ظہیر بیگ کنگ فہد یونیورسٹی آف پٹرولیم سعودی عربیہ ، سی ای او مسٹر راگھون ، مسٹر محسن اور حسان الدین انس کارپوریٹ ٹرینر انگلش کمیونیکشن اینڈ سافٹ اسکلس پر لکچر دیں گے اس میں شریک ہونے والے ہر طالب علم کو سرٹیفکیٹ ، معلوماتی کٹ اور انجنیئر کیرئیر کلب ممبر شپ دی جائے گی ۔ داخلہ صرف رجسٹریشن کروائے امیدواروں کیلئے رہے گا ۔ برسرموقع رجسٹریشن کیلئے ایک گھنٹہ قبل حاضر ہوسکتے ہیں ۔
تانڈور کی مساجد کیلئے سرکاری امداد
تانڈور ۔ یکم ؍ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تانڈور میں مساجد کی تعمیر و مرمت کیلئے رقم جاری کردی گئی ہے ۔ حکومت تلنگانہ نے گزشتہ ماہ رمضان گرانٹ کے طور پر یہ منظوری دی تھی ۔ جامع مسجد قدیم تانڈور اور شمشیر گنج گولا چرو میں واقع مسجد عائشہ کیلئے جملہ رقم 48890 روپئے منظوری عمل میں آئی۔ کل دفتر بلدیہ میں صدرنشین کے اجلاس پر محترمہ وجئے لکشمی چیرمین کے ہاتھوں ان دونوں مذکورہ مساجد کے ذمہ داروں کو یہ چیک حوالے کردے گئے ۔ اس موقع پر ٹی آر ایس لیڈر عبدالرزاق فلور لیڈر ، سید ساجد علی نائب صدرنشین بلدیہ تانڈور کو آصف فلور لیڈر کو جیلانی معاون رکن بلدیہ تانڈور و دیگر ارکان موجود تھے ۔