آج افریقہ ۔زمبابوے پہلے 4 روزہ ٹسٹ کا آغاز

پورٹ الزبتھ۔25 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)ٹسٹ کرکٹ اپنے ایک دور میں داخل ہونے جارہی ہے کیونکہ کل یہاں میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا 4 روزہ ٹسٹ کا آغازہورہاہے ۔اس ڈے نائیٹ ٹسٹ میں دھماکہ خیزبیٹسمین اے بی ڈی ولیرس زمبابوے کے واحد ٹسٹ میچ کے لئے بالکل فٹ ہیں اور دو سال بعد دوبارہ اس فارمیٹ میں واپسی کررہے ہیں ۔جنوبی افریقہ میں یہ پہلا ڈے نائٹ میچ ہوگا جو چار دن کا ہوگا۔وہیں ڈیولیرس تقریبا دو سال بعد ٹیسٹ میں واپس آئیں گے ۔انہوں نے آخری مرتبہ ٹسٹ جنوری 2016 میں انگلینڈ کے خلاف سنچورین میں کھیلا تھا وہ اس دوران محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔33 سالہ ڈیولیرس نے پہلے چار دن کے ٹسٹ میچ کے پریکٹس سیشن سے میں میڈیاسے کہا کہ مجھے خود پر یقین ہے کہ میں اس فارمیٹ اور حالات میں کھیل سکتا ہوں۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران میں نے اپنے کھیل پر کافی محنت کی ہے ۔پریٹوریا یونیورسٹی میں میں نے جولائی میں ہی لال گیند سے کھیلنا شروع کر دیا تھا۔اب میں اس کرکٹ کے لئے خود کو پوری طرح تیار محسوس کر رہا ہوں۔ڈی ولیرس نے جنوبی افریقہ کے لئے اب تک106 ٹسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے21 سنچریوں اور39 نصف سنچریوں کی بدولت 8074 رنز بنائے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیز وکٹ پر کل رات میں نے ایک گلابی گیند سے شاٹ کھیلا جو کافی مشکل تھا اور پھر سے وہی چیلنج آنے والا ہے ۔یہی اس کھیل کی خوبصورتی ہے ۔آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں جنوبی افریقہ اس وقت دوسرے نمبر پرہے اور اسے اگلے سال جنوری میں تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے عالمی درجہ بندی میں نمبر ایک ہندستان کی میزبانی کرنی ہے ۔جنوبی افریقہ کو پھر اس کے بعد مارچ اپریل میں چار میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترنا ہے ۔ابراہم بینجمن ڈیولیرس نے کہاکہ ہم دنیا کی نمبر ایک ٹیم بننا چاہتے ہیں اور اس سے زیادہ دور نہیں ہیں۔ہمیں معلوم ہے کہ اگر ہم اگلے تین مہینوں میں کچھ مضبوط ٹیموں کے خلاف سیریز جیتتے ہیں تو ہم نمبر ایک مقام حاصل کر سکتے ہیں۔