کریم نگر۔/18جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں محکمہ آثار قدیمہ آندھرا پردیش کے ذریعہ شناخت کئے گئے 39 آثار قدیمہ کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ضلع ریونیو عہدیدار کے کرشنا ریڈی نے یہ بات بتائی۔ جمعہ کو ضلع ریونیو عہدیدار کے اجلاس میں محکمہ آثار قدیمہ، محکمہ سیاحت، محکمہ سروے لینڈ کے عہدیداران کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس میں جائزہ لے کر ضروری ہدایتیں جاری کی۔ ضلع میں 39محفوظ آثار قدیمہ کی تعمیرات کی فہرست سے متعلق تحصیلدار ارسال کرکے محکمہ سروے کے ذریعہ حدود متعین کئے گئے۔ سروے کے بعد تعمیرات غیر مجاز قبضوں کا شکار نہ ہوں، مقامی افراد کے ساتھ آثار قدیمہ کے تعمیرات کی تحفظ کمیٹی تشکیل دے کر حفاظت کے لئے فینسنگ کے لئے تجاویز تشکیل دے کر متعلقہ محکمہ جات کو فنڈس کیلئے ارسال کریں۔
ضلعی سطح میں ضلع سیاحت ڈیولپمنٹ عہدہ ( ڈسٹرکٹ ٹوریزم عہدیدار ) کنوینر کی حیثیت سے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ آثار قدیمہ کی تعمیرات کے مواضعات میں موضع کے سرپنچ کی صدارت میں مقامی وی آر اے کنوینر کی حیثیت سے مقامی گورنمنٹ ٹیچر، ہیڈ ماسٹر، این جی او، یوتھ انجمن کے نمائندے اراکین کی حیثیت سے کمیٹی تشکیل دینے، اے ڈی محکمہ آثار قدیمہ، ڈسٹرکٹ ٹوریزم ڈیولپمنٹ عہدیدار کو تشکیل دینے انہوں نے ہدایت کی۔ اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ٹوریزم ڈیولپمنٹ عہدیدار وینکٹیشورراؤ، اے ڈی محکمہ آثار قدیمہ ملیکارجن راؤ، محکمہ سروے اینڈ لینڈ اے ڈی داو جی، ڈی پی آر او پی سرینواس و دیگر نے شرکت کی۔