یلاریڈی ۔27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے کورپلی علاقہ میں رات دیر گئے پیش آئے آتشزدگی حادثہ میں دو رہائشی جھونپڑیاں چل کر خاکستر ہوگئیں جس میں دو لاکھ روپئے کا نقصان بتایا گیا ۔ وی آر او بنڈمانلو نے مزید بتایا کہ نریش‘ رادھا کے رہائشی جھونپڑیاں حادثاتی طور پرآگ لگنے سے جل گئیں جس میں نریش کے تین تھیلے چاول ‘ برقی موٹر ‘ بیل بنڈی ‘ گھریلو سامان ‘ رادھا کے پانچ چاول کے تھیلے ‘ 19ہزار روپئے نقد رقم ‘ زرعی اوزار آگ کی نذر ہوگئے ۔ متاثرین میں سرکار کی جانب سے امداد دلانے کا تیقن دیا گیا ۔