آتشزدگی سے جھونڑی خاکستر

یلاریڈی /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جونئیر گرامر پنچایت حدود کے میجر واڑی میں حادثاتی طور پر رہائشی جھونپڑی جل کر خاکستر ہوگئی ۔ ناگااماں کی جھونپڑی جلنے پر اس حادثہ میں دو تھیلے چاول ، گھریلو سامان 10500 روپئے نقد رقم جل گئی ۔ عوام نے اطلاع ملتے ہی پہونچکر جھونڑی کی آگ بجھائی ۔ متاثرہ کے بیٹا ، بہو ، حیدرآباد میں مقیم ہیں ۔ موقع سرپنچ سدیا نے بتایا کہ اس حادثہ میں ناگاماں کا پندرہ ہزار روپئے کا نقصان ہوا ہے ۔