یلاریڈی۔/2فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں بنجر کے قریب ان دنوں نیشکر کاٹنے والے مزدوروں کی جھونپڑیاں حادثہ آتشزدگی میں جل جانے پر متاثرین میں تحصیلدار شیوا راجیا نے امدادی چیکس تقسیم کئے۔ منڈل لنگم پیٹ کے برملا تانڈا سے تعلق رکھنے والے سوریہ، سنگیا، راملو، گوپی، دسرتھ، نیناوت گوپی کی جھونپڑیاں حادثہ آتشزدگی میں جل کر خاکستر ہوئیں تھیں جس پر متاثرین میں فی کس چار ہزار روپئے تحصیلدار نے تقسیم کئے۔ اس موقع پر جونیر اسسٹنٹ سری وائی، وی آر او شیکھر، ٹی آر ایس قائد امرونائیک موجودتھے۔ لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ میں راجیا، پوچیا کی جھونپڑیاں آتشزدگی حادثہ میں جل کر خاکستر ہونے پر لنگم پلی نائب سرپنچ بھیم راؤ نے متاثرین میں کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر تلگودیشم قائدین پروایا، ٹیکیا نائیک اور دوسرے موجود تھے۔