یلاریڈی ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے حاجی پور موضع میں حادثاتی طور پر جھونپڑی جل کر خاکستر ہونے سے 90 ہزار کی ملکیت تباہ ہوگئی ۔ صبح کو پیش آئے اس آتشزدگی حادثہ میں رویندر کی رہائشی جھونپڑی جل کر مکمل تباہ ہوگئی جس میں ٹی وی ایس ایکسل موپیڈ ، دھان ،گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ ریونیو عہدیداروں نے پنچنامہ کر کے حادثہ کے نقصان کا تخمینہ 90 ہزار روپئے بتایا ۔ آتشزدگی حادثہ میں متاثر رویندر حکومت سے جلد از جلد امداد دلانے کی عہدیداروں سے اپیل کی ۔