آبی قلت دور کرنے کیلئے منصوبہ بندی ضروری

کتھلاپور۔ یکم اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سنتوش کمار ایم پی ڈی او ملاپور منڈل نے بروز منگل ملاپور منڈل گرام پنچایت آفس میں مسٹر گوپیڈی راجریڈی سرپنچ کی صدارت میں منعقدہ خصوصی اجلاس میںشرکت کی اور اس موقع پر کی گئی اپنی تقریر میں ملاپور کے تمام وارڈوں میں پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کرنے کی اپیل کی ۔ ریاستی حکومت موسم گرما میں گاؤں میں پینے کے پانی کیقلت کو دور کرنے کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے سی آر ایف ‘ نان سی آر سی ایف فنڈس منظور کئے گئے ہیں ۔ پینے کے پانی کی قلت کو دور کرنے کیلئے ضروری کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے تجاویز روانہ کرنے کی خواہش کی ۔ اس اجلاس میں سرپنچ کوپیڈی راج ریڈی ‘ نائب سرپنچ راچہ کنڈہ بچیا ‘ انچارج پنچایت سکریٹری سلیم الدین نے شرکت کی ۔