آبی سربراہی کیلئے اجلاس

یلاریڈی ۔ 25 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل تاڑوائی کے منڈل پریشد آفس پر عہدیداروں نے پینے کے پانی کو لیکر اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔ منڈل کے چٹیال ‘ کرشنا جی واڑی اور ایرہ پہاڑ ‘ مواضعات میں موبائیل ٹینکروں کے دریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کی رپورٹ تیار کی گئی ۔ منڈل کے مختلف مواضعات میں پائپ لائن ‘ ماضی کے بورویلس کو فریشنگ ‘ ہینڈ بورویل کا قیام ‘ نلوں کیلئے پائپ لائن کی تنصیب پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر بسننا‘ زیڈ پی ٹی سی رکن شریمتی ساوتری ‘ محکمہ آبرسانی اے ای مسٹر کوشک موجود تھے ۔