آبی ذخائر میں کمی سے فصلوں کو نقصان

یلاریڈی 7مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ربیع کے سیزن میں فصلوں کو پانی نہ ملنے سے سوکھ رہے ہیں‘ بورویلس میں بھی دن بہ دن آبی ذخائر میں کمی ہونے سے کسانوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔ ربیع سیزن میں دھان کی کاشت نہ کرکے محکمہ زراعت عہدیداروں کے مشورے پر اناج کی دوسرے فصلیں مکئی ‘جوار ‘چنا ‘ دالیں ‘سورج مکھی ترکاریاں کاشت کررہے ہیں ۔ منڈل لنگم پیٹ کے کونڈا پور بھوانی پیٹ ‘ ممباجی پیٹ‘ جلدی پلی ‘ بونال‘ بانا پور ‘ستا پور ‘موتھا ‘گاندھی نگر ‘پولکم پیٹ ‘پوتائی پلی کو مٹ پلی ‘ کناپور کنچل کورپل ایلارم لنگم پلی سورائی پلی مواضعات میں کسان ان ہی فصلوں کی کاشت کررہے ہیں۔ گذشتہ سال بارش بہت کم ہونے سے اور اس گرم ترین موسم کے ساتھ زیر زمین آبی ذخائر میں کافی کمی محسوس کی جارہی ہے جس کا شاید شدید اثر انے والے دو ماہ میں کثرت سے محسوس ہوگا ۔ فصلوں کو تباہ ہوتے دیکھ کر کسان کے چہرے پر مایوسی ہے۔ منڈل میں 1250 ہیکٹرس پر مکئی 755 ہیکٹرس پر دھان‘ 125 ہیکٹرس پر چنا ‘60 ہیکٹرس پر جوار‘40 ہیکٹرس پر تیل‘65 ہیکٹرس پر دالیں اور 80 ہیکٹرس پر ترکاریاں کاشت کی جارہی ہیں ۔ منڈل میں 5400 بورویلس ہیں لیکن منڈل کے تالاب کنٹہ ندی خشک ہوجانے سے آب کے ذخائر کافی کم ہورہے ہیں جس سے ہاتھ آئی فصل نقصان کے دہانے پر ہے ۔ خریف میں بارش نہ ہونے سے یلاریڈی لنگم پیٹ گندھاری تاڑوائی ‘سدا شیو نگر ‘ناگی ریڈی پیٹ میں فصلیں سوکھ رہی ہیں۔ یلاریڈی حلقہ کے تمام منڈلوں پر گذشتہ سال اوسط سے بھی بہت کم بارش ریکارڈ ہونے سے زیر زمین آبی ذخائر پر اس کا اثر گہرا پڑا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ شدت کی گرمی چند باقی آبی ذخائر کو خشک کرنے لگی ہے ۔ برقی ہونے پر کسانوں کو بورویلس سے آبی سربراہی ممکن تھی لیکن اس مرتبہ برقی سربراہی ہونے کے باوجود فصیلیں کو پانی نہیں مل رہا ہے ۔ جس کی و جہ سے کسانوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ زیر زمین آبی ذخائر کی ہورہی کمی عام زندگی پر بھی اثر انداز ہوسکتی ہے۔ آبی استعمال میں ہر فرد کو احتیاط سے کام لینا ضروری ہے یہ ایک ایسی نعمت ہے جس کا اندازہ ناممکن ہے اس لئے پانی کا قدر وقت کا تقاضہ ہے ۔