آبکاری عہدیدار رشوت کے الزام میں گرفتار

حیدرآباد /25 اگست ( سیاست نیوز ) محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے آبکاری عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے محکمہ آبکاری مشیرآباد کے سرکل کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور رشوت کی شکل میں طلب کی گئی 90 ہزار روپئے رقم بھی ضبط کرلی گئی ۔ آج شام تقریباً ساڑھے پانچ بجے یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک سرکاری کام کی منظوری کیلئے انسپکٹر محکمہ آبکاری و نشہ بندی نے اس رقم کیلئے شکایت گذارسے مطالبہ کیا تھا ۔ اس شکایت گذار نے شراب خانے میں بیٹھ کر شراب نوشی کرنے کیلئے ایک کمرہ کی اجازت کی منظوری کیلئے درخواست کی تھی ۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے انسپکٹر کو اے سی بی کورٹ کے حوالے کردیا۔