کریم نگر ۔ 3 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں اریگشن کے منصوبہ اور لائحہ عمل کو تیار کر کے ماہ ڈسمبر کے اختتام تک ارسال کرنے محکمہ اریگشن کے پرنسپال سکریٹری ایس کے جوشی نے عہدیداروں کو ہدایت دی ، چہارشنبہ کو تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ مشن کاکتیہ ، پراجکٹس کیلئے اراضی کا حصول پر ویڈیو کانفرنس منعقد کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں زرعی یعنی محکمہ زراعت ، باغبانی ، مائیکرو اریگشن و دیگر محکمہ جات کے (کوآرڈنیشن ) تعاون و باہمی ہم آہنگی سے ضلع اریگشن منصوبہ لائحہ عمل تیار کر کے ارسال کرنے اور اس کو اکھٹا کر کے اس کو 15 جنوری تک مرکز کو ارسال کیا جائیگا ۔ مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں منظور ہوئے تالابوں احیا کے کاموں کو آنے والے سال ماہ مارچ تک مکمل کرنے حکم دیا ۔ مشن کاکتیہ کے کاموں میں معیاری پیمانے کی پابندی کر کے کاموں میں تیزی پیدا کر کے مکمل کریں ۔ مشن کاکتیہ کے دوسرے مرحلے کے کاموں کیلئے تالابوں کی نشاندہی کر کے تخمینہ تیار کر کے منظوری کیلئے تجاویم ارسال کریں ۔ منظور ہوئے کاموں کی فوری گرانڈنگ کریں پراجکٹس کی تعمیر سے متعلق اراضی کے حصول میں سرعت پیدا کر کے مکمل کریں ۔ حاصل کی گئی اراضی کو محکمہ آبپاشی کو رجسٹریشن کروانے ہدایت کی ۔ اراضی کے حصول کے کام میں تیزی پیدا کریں ۔ خانگی لائنس سرویرس کی خدمات سے استفادہ کریں ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر یوسومی باسو ، ایس ای ایز ، وینکٹیشورلو ، نرسمہاراو ، جے ڈی محکمہ زراعت چھترونائک ، اریگشن انجینئرس و دیگر نے شرکت کی ۔