کریم نگر۔/18اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آبپاشی پراجکٹوں کیلئے حصول اراضی میں تیزی پیدا کی جانے کیلئے کلکٹر سرفراز احمد نے عہدیداروں کو حکم دیا۔ کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں آر ڈی اوز آبپاشی انجینئرنگ عہدیداروں سے حصول اراضی کے جائزہ اجلاس سے کلکٹر نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مڈ مانیر ریزروائیر سری بادا ایلم پلی پراجکٹ کے ذریعہ سے ضلع میں مختلف منڈلس دیہاتوں میں نہروں کے ذریعہ کھودکر پانی کی سربراہی کیلئے درکار زمین فوری حاصل کریں، حاصل شدہ اراضیات میں کوئی تعمیرات ہوں تو ان کا بھی جاریہ ماہ کی 25 تک تخمینہ لگالیا جائے اور پھل پھول کے باغات ہوں تو اس کا بھی تخمینہ لگالیا جائے ۔ آبپاشی انجینئرس فوری بعد سروے کرلیکر حدود قائم کرلئے جانے چاہیئے ۔ جے سی بدری سرینواس کریم نگر حضور آباد آر ڈی اوز راجہ گوڑ چیتنا اسپیشل ڈپٹی کلکٹر وینکٹ مادھوا راؤ ہارٹی کلچر ڈی ڈی سرینواس راؤ اور اریگیشن ای ای راملوآر اینڈ بی ای ای راگوا چاری وغیرہ شریک تھے۔