کریم نگر ۔ یکم / اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں شروع کردہ حکومت کے آبپاشی پراجکٹوں کی تعمیراتی کاموں کی تکمیل کیلئے درکار اراضی کے حصول میں تیزی پیدا کی جانی کی ضرورت ہے ۔ کہکر متعلقہ عہدیداروں کو ڈسٹرکٹ کلکٹر سرفراز احمد نے حکم دیا ۔ پیر کی شام کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں حصول اراضی سے بڑے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ اس موقع پر سرفراز احمد کلکٹر نے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورے پلی کنال کی تعمیر اور درستی کیلئے درکار کاموں کا فوری سروے کیا جاکر اس کی تخمینہ لگا لیا جائے اور منڈل میں قریب قریب اندرون ہفتہ تمام کام پورا کرلیا جائے ۔ سب ڈیویژن واڑی رپورٹ درستی کنال مارا پور نیماجی پیٹ جنگاؤں سروے کرکے 150 جی او کے مطابق نوٹس جاری کریں حکم دیا اس موقع پر جے سی سرینواس ، ڈی آر او عائشہ مسرت خانم ، آر ڈی او راجہ گوڑ اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔