آبدارخانہ کا افتتاح

کوبیر(ضلع عادل آباد) ۔3اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے بس اسٹانڈ کے روبرو مقامی ذمہ داروں کی جانب سے آبدار خانہ کا قیام عمل میں لایا گیا چونکہ موسم گرما میں تیز دھوھ کی وجہ عوام پینے کے پانی کیلئے شدید گرمی کی حالات کے سبب پیاس بچجھانے بے چین رہتی ہے اور ہوٹلوں کا رُخ کرتی ہے اور روپیوں کا بیجا خرچ ہوتا ہے ۔ بعد ازاں عوام دور دراز مواضعات سے کام کے سلسلہ میں کوبیر منڈل آنا پڑتا ہے اور بس اسٹانڈ پر مسافرین کی کثیر تعداد رہتی ‘ اسلئے موسم گرما میں عوام کی پیاس بجھانے کیلئے یہ آبدار خانے معاون ثابت ہوں گے ۔ علاوہ ازیں عوام کی سہولت کیلئے ٹھنڈے پانی کیلئے آبدار خانہ پر ایک شخص کو مقرر کیا گیا ہے جوصبح 9بجے تا رات 8بجے تک خدمت دے گا ۔ اگر کوئی فلاحی تنظیم مزید آبدار خانوں کے قیام کی خواہاں ہے تو کوبیر گرام پنچایت کی جانب سے تعاون کیا جائے گا ۔