آئی ہرک کا آج سالانہ مذاکرہ معراج النبیؐ

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 25 مئی یکشنبہ سالانہ موضوعی مذاکرہ ’ معراج النبیؐ ‘ دو نشستوں میں منعقد شدنی ہے بوقت 9 ساعت صبح بمقام ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور 1-30 ساعت دن بمقام جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ روڈ معظم شاہی مارکٹ میں منعقد شدنی 1096 ویں تاریخ اسلام اجلاس کے دونوں سیشنوں میں منعقد ہونے والے اس مقصدی مذاکرہ کی نگرانی ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائرکٹر آئی ہرک کریں گے ۔ مولانا سید محمد سیف الدین حاکم حمیدی اور پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی مقالے پیش کریں گے ۔۔