موہالی۔30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم سے کھیل رہے افغانستان کے بولر راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن سے بہترین تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ افغانستان کے لیگ اسپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ پورا ملک انڈین پریمیئر لیگ کو دیکھ رہا ہے اور ان کے ہم وطنوں کی حمایت ہی انہیں بہتر کارکردگی کی توانائی عطا کررہا ہے۔ 18 سال کے راشد نے سن رائزرس حیدرآباد کے لئے 28 تاریخ کو ہوئے پنجاب کے خلاف چار اوور میں 16 رن دے کر ایک وکٹ لیا، جس سے ان کی ٹیم نے کنگز الیون پنجاب کو 26 رنز سے شکست دے دی۔اس میچ میں راشد کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حیدرآباد نے پنجاب کے سامنے 208 رنز کا ہدف دیا تھا، جسے گلین میکسویل کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں حاصل نہیں کر پائی اور 9 وکٹ کے نقصان پر 181 رن ہی بنا سکی۔راشد نے کہا کہ ’’یہ ایک بڑی لیگ اور بڑی ریاست ہے۔ میں اس لیگ میں سب سے بہتر تجربہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ مرلی مجھے اپنے تجربے سے مدد کررہے ہیں‘‘۔راشد نے کہا، ’’ٹیم کے کوچ اور کپتان سے خود اعتماد ی اور تحریک حاصل کرنے میں ملتی ہے۔ میں نے اس مین آف دی میچ کے ایوارڈ کو اپنے خاندان اور بھائی جامل کو موسوم کرتا ہوں‘‘۔ میچ کے بعد راشد نے کہا، پوراافغانستان آئی پی ایل کو دیکھ رہا ہے۔ جس طرح سے وہ میری اور محمد نبی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، وہ حیرت انگیز ہے۔ ہم وطنوں کی دعاؤں سے مجھے مدد ملی ہے۔ تمام افراد میرے لئے دعا کر رہے ہیں، جس سے مجھے حوصلہ اور توانائی ملتی ہے۔ افغان کرکٹ کے لئے ان کی کارکردگی کتنی اہمیت رکھتی ہے؟یہ پوچھنے پر انہوں نے کہا، یہ کافی اہمیت کی حامل ہے، کیونکہ اس مقام پر آکر یہاں ایسی کارکردگی سے افغانستان میں کافی مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کہا، افغانستان کے نوجوانوں کے لئے میرا پیغام ہے کہ سخت محنت کرو۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ ایسوسی ایٹ ٹیم ہو یا کوئی اور، آپ بہترین کارکردگی کا مظاہر کریں گے تو کامیابی خود بہ خود قدم چومے گی۔