نئی دہلی ۔ 26 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی پی ایل 2018 کیلئے آج بنگلور میں کھلاڑیوں کی دو روزہ نیلامی کی تقریب منعقد ہوگی جس میں ہندوستان کے کامیاب ترین کھلاڑی یوراج سنگھ پر کافی دباؤ رہے گا کیونکہ حالیہ عرصہ میں خاص کر سید مشتاق علی ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں ان کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن ہے ۔ یوسف پٹھان ، گوتم گمبھیر اور اشوین اہم ناموں میں شامل ہیں۔