کولکاتہ 25 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل پلے آف میں کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کو 13 رنوں سے شکست دیتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ۔ اتوار کو فائنل میں حیدرآباد کا مقابلہ چینائی سوپر کنگس سے ہوگا ۔ آج کے میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 174 رنز بنائے تھے ۔ جواب میں کولکاتہ کی ٹیم 9 وکٹس پر 161 رنز ہی اسکور کرسکی ۔ اس کامیابی کے ساتھ حیدرآباد کی ٹیم آئی پی ایل فائنل میں پہونچ گئی ہے ۔