آئی پی ایل کا غیرقانونی رقمی لین دین کیس

نئی دہلی۔ 30 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے سنگاپور اور ماریشس سے قانونی اعانت طلب کی ہے تاکہ انڈین پریمیر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں اور اس کے سابق کمشنر للت مودی و دیگر کی جانب سے مبینہ مالی بے قاعدگیوں کی اپنی تحقیقات کو آگے بڑھاتے ہوئے وسعت دی جاسکے ۔ عہدیداروں نے کہاکہ ایجنسی نے ایک عدالت سے دو اجازت نامے حاصل کرنے کیلئے قانونی عمل شروع کیا ہے جو دونوں ممالک کو بھیجے جائیں گے تاکہ 2009 ء میں منظرعام پر آنے والے اسکام اور غیرقانونی رقمی لین دین کو بے نقاب کیا جاسکے ۔