شمس آباد ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے دو نوجوانوں کو آئی پی ایل 2015 میں سٹہ کھیلنے پر گچی باولی ایس او ٹی عہدیداروں نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد عبدالغفور 22 سالہ ساکن احمد نگر شمس آباد اور شیخ جعفر شریف 20 سالہ ساکن برہمن واڑی شمس آباد کو ایک اطلاع پر گچی باولی ایس او ٹی کی ٹیم نے گرفتار کر کے ان کے پاس سے 50 ہزار 650 روپئے اور دو سیل فونس کو ضبط کر کے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے دونوں کو حراست میں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا ۔۔