آئی پی ایل ٹرافی ،عوام نے جوش و خروش کے ساتھ سلیفیز بنائے

حیدرآباد ۔یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمر لیگ (آئی پی ایل ) ہندوستانی کرکٹ شائقین کا پسندیدہ ٹورنمنٹ ہے اور اس ٹورنمنٹ میں شرکت کرنے والے اپنے پسندیدہ کرکٹر کو دیکھنے کے لئے ہر شہر میں عوام کاہجوم امڈ پڑتا ہے اور جب اپنے کسی پسندیدہ کھلاڑی کی ایک جھلک دیکھنے کا موقع ملتا ہے تو پھر کرکٹ شائقین اسے گنوانا نہیں چاہتے ہیں۔ایسا ہی حیدرآباد میں ماحول دیکھا گیا جب آئی پی ایل میں کامیاب ہونے والی ٹیم کو دی جانے والی ٹرافی کے دیداراور اس کے ساتھ تصاویر اتارنے کا موقع عوام کو دیا گیا تھا۔آئی پی ایل 2019 کی ٹرافی ہندوستان بھر میں اپنا سفر مکمل کر رہی ہے اورجب حیدرآباد کے جی وی کے مال میں ٹرافی کو عوام کے لئے رکھا گیا تو یہاں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔کئی نوجوان کرکٹ شائقین نے ٹرافی کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔ عام کرکٹ شائقین کے علاوہ اسٹاراسپورٹس تیلگو اینکر نہا چودھری نے بھی آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ اپنی سلفی بنائی۔ یاد رہے آئی پی ایل ٹرافی کا سفر 17مارچ کو نئی دہلی میں شروع ہوا اور وہ ہندوستان کے اہم شہروں میں اپنا سفر مکمل کر رہی ہے۔ 5 اپریل کو چندی گڑھ اور7 اپریل کو جے پور اس کی اگلی منزل ہوگی۔