نئی دہلی۔14اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگا بھی ‘می ٹو’ مہم کی زد میں ہیں اور متاثرہ خاتون نے انڈین پریمیئر لیگ کے دوران ان پر جنسی استحصال کے الزام لگائے ہیں۔ہندستانی تمل گلوکار چنمیي شریپدا نے اپنے ٹویٹر پر ایک نامعلوم لڑکی کی آپ بیتی ٹویٹ کر ملنگا پر یہ الزام لگائے ہیں۔ اگرچہ، یہ معاملہ گلوکارہ سے منسلک نہیں ہے ۔ 34 سالہ شریپدا نے ملنگا پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران ایک خاتون کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے ۔شریپدا کی ٹویٹس کے مطابق، جنسی استحصال سے جڑا یہ معاملہ آئی پی ایل سیزن 10 کے دوران ممبئی کے ایک ہوٹل کا ہے ۔ الزام لگانے والی لڑکی اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتی ہے ۔شریپدا نے اس لڑکی کی آپ بیتی سے متعلق اپنی پوسٹ میں لکھا کہ "میں نامعلوم رہنا چاہتی ہوں۔کچھ سال پہلے میں ممبئی میں تھی۔میں ہوٹل میں ٹھہری اپنی سہیلی کو ڈھونڈ رہی تھی۔ تبھی سری لنکا کرکٹر نے کہا کہ ان کی سہیلی ملنگا کے کمرے میں ہیں۔میں کرکٹر کے کمرے میں گئی تو میری سہیلی وہاں نہیں تھی بلکہ ملنگا اکیلے تھے اورانہوں نے مجھے دھکا دے کر بستر پر گرا دیا اور چہرے کو چھو نے لگے ۔وہ میرے اوپر تھا، اس کے وزن کی وجہ میں نے اسے ہٹا نہیں پائی اورآنکھیں بند کر لیں، لیکن وہ میرا چہرہ استعمال کرتا رہا۔ تبھی ہوٹل اسٹاف نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ وہ گیٹ کھولنے گیا تو میں بھاگ کر باتھ روم میں چلی گئی۔ پھر اسٹاف کے جانے سے پہلے کمرے سے نکل گئی۔ مجھے پتہ تھا کہ لوگ یہی کہیں گے کہ تم جان بوجھ کر کمرے میں گئی تھیں۔ وہ مشہور ہیں اور تم یہی چاہتی تھیں۔ "ملنگا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے کھیلتے ہیں۔ آئی پی ایل کے 110 میچوں میں ملنگا 154 وکٹ لے چکے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں۔ غور طلب ہے کہ ایک ہندستانی ائیر ہوسٹس نے سری لنکا کے سابق کرکٹر اور کپتان ارجن رانا تنگا پر بھی جنسی تشدد کے الزام لگائے ہیں۔