آئی پی ایل میں خاتون ٹوئنٹی20 نمائشی مقابلہ کا امکان

نئی دہلی۔26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی سی سی آئی اس سال اپریل۔ مئی میں ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے دوران خواتین کے ٹوئنٹی 20 نمائشی میچ منعقد کرنے پر غورکر رہا ہے ۔بی سی سی آئی خاتون ٹوئنٹی20 لیگ کو شروع کرنے سے پہلے ٹوئنٹی20 نمائشی میچ کا انعقاد تجرباتی طور پر کرنا چاہتا ہے ۔بی سی سی آئی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے ) کے چیئرمین ونود رائے اس سال خواتین آئی پی ایل لیگ کروانے میں مصروف عمل ہیں۔رائے نے کہاکہ بی سی سی آئی اس سال خواتین آئی پی ایل منعقد کرنے میں مصروف عمل ہے اور اس سے پہلے ہم کچھ نمائشی میچ کروانا چاہتے ہیں۔سی اواے کی رکن اورخواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کھلاڑی ڈیانا اڈلجي کا خیال ہے کہ خاتون لیگ شروع کرنے سے پہلے بہت کچھ تیاری کرنے کی ضرورت ہے ۔اڈلجي نے کہاکہ آئی پی ایل آپریشن کونسل اس پر غور کر سکتا ہے ۔ہم سب خاتون آئی پی ایل کے متعلق فکر مند ہیں لیکن وقت کو دیکھتے ہوئے اس سال اب اس میں کافی تاخیر ہو چکی ہے ۔لیگ کے لئے ہمیں ایک الگ ونڈو کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ہم کافی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔ہندستانی خاتون ٹیم کو اگلے ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز اور پھر اس کے بعد انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ رخی سیریز میں بھی حصہ لینا ہے ان حالات میں ہندوستانی ٹیم کی نمائشی میچ میں شرکت غیر یقینی ہے ۔