ممبئی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ممبئی انڈینس نے کولکتہ نائیٹ رائیڈر س کو آئی پی ایل کرکٹ میچ میں جو وانکھڑے اسٹیڈیم میں آج کھیلا گیا تھا پانچ رنوں سے شکست دیدی ۔ ممبئی انڈینس نے 20 اوورس میں چار وکٹوں پر 171 بنائے جبکہ کولکتہ نائیٹ رائیڈر س نے 20 اوورس میں 7 وکٹوں میں 166 رنز بنائے ۔ اس طرح ممبئی انڈینس نے اپنا دفاع کرنے والے چیمپئن کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کو 5 رنوں سے شکست دیدی ۔