موہالی 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سن رائزرس حیدرآباد نے آئی پی ایل کے ایک میچ میں کنگس الیون پنجاب کے خلاف 26 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی ۔ حیدرآباد نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورس میں تین وکٹس کے نقصان پر 207 رن بنائے تھے ۔ کپتان وارنر نے 51 ‘ ایک اور اوپنر شکھر دھون نے 77 اور کین ولیمسن نے 54 رن بنائے ۔ یوراج سنگھ پندرہ رن بناسکے ۔ ہنرکس 7 رن پر ناٹ آوٹ رہے ۔ پنجاب کے کپتان میکس ویل نے دو وکٹس لئے تھے ۔ جواب میں پنجاب کی ٹیم 20 اوورس میں صرف 181 رن 9 وکٹس پر بناسکی ۔ شون مارش نے سب سے زیادہ 84 رنز بنائے ۔ گپٹل نے 23 اور مورگن نے 26 رن بنائے تھے ۔ وردھی مان ساہا ?? اور انوریت سنگھ ?? رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ حیدرآباد کی جانب سے آشیش اور ایس کول نے تین تین وکٹس لئے جبکہ بھونیشور کمار کو دو وکٹیں ملیں۔