حیدرآباد۔24مئی ( راست) ارشد ایوب کرکٹ اکیڈیمی سے تعلق رکھنے والے شہر کے نوجوان کھلاڑی مدثر احمد کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ آئی پی ایل کے مقابلہ میں بال بوائے کے فرائض انجام دینے کا موقع ملا ہے ۔ علاوہ ازیں ان کی کرکٹ اکیڈیمی اور ڈینیل کرکٹ اکیڈیمی کے درمیان منعقدہ سمر سیریز کرکٹ کوچنگ ٹورنمنٹ میں انہیں بہترین فیلڈر کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ کوچ محمد بلال احمد کی سرپرستی میں مدثر نے گذشتہ برس منعقدہ کرسمس ٹرافی میں بہتر بولر کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔