آئی پی ایس انٹرنیشنل کا ایک انوکھا کارنامہ ، انوکھا ریکارڈ

حیدرآباد /28 جنوری ( پریس نوٹ ) عظیم فہیم فنکشن ہال پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی میں ایک پروگرام Speech Conmpetition
منعقد ہوا ۔ مہمان خصوصی رہے مبلغ اسلام عالی مقام پر اور ایڈوکیٹ فیض سید نے شرکت کی ۔ پروگرام میں آئی پی ایس انٹرنیشنل کے نرسری جماعت سے لیکر نویں جماعت تک کے تمام طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور اپنا تعلیمی مظاہرہ پیش کیا ۔ اسکولوں میں بھی پروگرام ہوتے ہیں لیکن اس پروگرام میں چنندہ اور منتخب طلبہ کو والدین کے سامنے پیش کردیتے ہیں اور یہ باور کراتے ہیں کہ ہمارے اسکول کا یہ معیار ہے لیکن یہاں ایسی بات نہیں تھی یہ ایک الگ انوکھا ریکارڈ ہے جو آج تک پوری دنیا میں کسی نے نہیں کیا ۔ ایک اور بات یہ تھی کہ یہ پروگرام صرف ایک زبان میں مختصر نہیں تھا بلکہ دنیا کے مشہور و معروف اور انٹرنیشنل لنگویج میں تھا ۔ انگلش ، عربی ، ہندی اردو اور تلگو یہ بھی ایک مثالی اقدام ہے ۔ ایک بڑی قیمتی بات کہی نوید نے جو مارشیل آرٹس کے نیشنل کوچ نے کہا کہ جب ہم باہر کسی دوسری کنٹری یا ملک میں ہوتے ہیں تو Genius Book of Record
کا لیبل دیکھتے ہیں لیکن آج میں اس لیبل کو اپنے ملک میں اس اسکول میں دیکھ کر بہت فخر محسوس کر رہا ہوں ۔ گویا کہ یہ ساری خوبیاں اور اتنی ساری خصوصیات اس اسکول کو جاتے ہیں ۔ جس کا مقصد یہ ہے کہ تعلیم دونوں جہاں کیلئے ۔ اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ ایک بچہ اگر ہمارے یہاں نرسری میں داخلہ لیتا ہے وہ دسویں جماعت تک ہمارے یہاں علم حاصل کرتا ہے تو ہم اس کو ایس ایس سی ، سی بی ایس ای کے ساتھ ایک بہترین عالم ایک جید حافظ قرآن ایک نامور مقرر سے مزین کرکے دنیا میں پیش کریں گے ۔ انشاء اللہ ۔ آخر میں مہمان خصوصی کی تقریر تھی جس کا موضوع تھا
Parenting in digital age
اس پر تفصیل سے انہوں نے گفتگو کی اور اس کی اہمیت سے اجاگر کرایا ۔ ان کو سننے کیلئے ایک جم غفیر تھی جو سننے کیلئے دیکھنے کیلئے بے تاب تھی اور پورا حال انسانوں کا ایک سمندر نظر آرہا تھا ۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں مشہور شخصیتیں بھی موجود تھیں ۔ مثلاً PMF بانی اور صدر برادر سراج الرحمن جو تلگو زبان کے ایک نامور مقرر ہیں ۔ جناب سید الیاس صاحب جو آئی پی ایس انٹرنیشنل کے ڈائرکٹر ہیں شیخ رفیق مدنی وغیرہ ۔ اس پروگرام کا اختتام طلبہ و طالبات میں انعام کے ساتھ ہوا اور جن بچوں نے اچھی تقریر کی چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہو ان کو Best Award سے بھی نوازا گیا ۔