آئی ٹی کاریڈر کے لیے اسپیشل آر ٹی سی شٹل سروسیس کا آغاز

آئی ٹی کاریڈر کے لیے اسپیشل آر ٹی سی شٹل سروسیس کا آغاز
پروفیشنلس کی سیکوریٹی اور سہولتوں کیلئے سائبر آباد پولیس کی پانچ رخی حکمت عملی، سی وی آنند ، اے کے خان کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : آئی ٹی کاریڈر میں آئی ٹی پروفیشنلس کی سیفٹی ، سیکوریٹی اور ان کے لیے سہولتوں کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں سائبر آباد پولیس نے پانچ رخی حکمت عملی اختیار کی ہے اور چند پالیسی فیصلے کئے جس میں پبلک ٹرانسپورٹ سہولتوں کو بہتر بنانا شامل ہے ۔ اس حکمت عملی کے سلسلہ میں آج یہاں آئی ٹی کاریڈر کے لیے اسپیشل اے پی ایس آر ٹی سی شٹل سروسیس کا مسٹر اے کے خاں ، وائس چیرمین و مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی نے آغاز کیا ۔ اس موقع پر مسٹر سی وی آنند کمشنر پولیس سائبر آباد ، مسٹر اویناش موہنتی ڈپٹی کمشنر پولیس ٹریفک مسٹر کوٹیشور راؤ ایگزیکٹیو ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی مسٹر این چندر شیکھر راؤ ، جنرل مینجر کیوسٹی اور دوسرے موجود تھے ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مسٹر سی وی آنند نے کہا کہ پانچ رخی حکمت عملی کے حصہ کے طور پر تمام کیابس پر بار کوڈس کے ساتھ اسٹکرس لگانے اور کیاب ڈرائیورس کی تمام تفصیلات کی فراہمی کے لیے قاعدہ نافذ کرنے کے لیے ایک پالیسی فیصلہ کیا گیا ہے اور دیگر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ مسٹر اے کے خاں نے کہا کہ اے پی ایس آر ٹی سی مزید بسوں کو چلانے کے لیے تیار ہے ۔ آج 40 بسوں کو شروع کیا گیا ہے اگر ضرورت ہو تو آر ٹی سی مزید 200 بسوں کا اضافہ کرنے کے لیے تیار ہے ۔۔