کریم نگر میں کے ٹی آر کے ہاتھوں اپریل میں افتتاح
کریم نگر /28 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کی ہمہ جہت ترقی کے تحت ریاستی حکومت مستقر کی اہم روڈ گلیوں کی سڑکوں کیلئے تاحال کرؤڑہا روپئے مختص کرچکی ہے ۔ اسی کے ساتھ مانیرریورفرنٹ کیبل برج پراجکٹ کیلئے بھی درکار فنڈز کی منظوری دے چکی ہے ۔ صرف حیدرآباد کے مختص کردہ آئی ٹی شعبہ ضلع کریم نگر میں بھی وسیع پیمانے پر قائم کرنے کیلئے سابقہ حکومت کے وزیر کے تارک راما راؤ کریم نگر میں جی پلس کو آئی ٹی ٹاور کے تعمیر کیلئے 25 کروڑ مختص کئے تھے ٹاور کی تعمیر کیلئے عہدیداران گذشتہ ستمبر میں مائر ڈیم کے قریب زمین کی نشاندہی کرتے ہوئے حکومت کو رپورٹ دی تھی اس پر حکومت توجہ دیتے ہوئے ٹنڈرس طلب کئے تھے ۔ بعد ازاں اس سال جنوری کو کے ٹی آر کے ہاتھوں تعمیری کاموں کی شروعات کی گئی اور اس موقع پر منعقدہ تقریب میں کہا تھا کہ 9 ماہ کے اندر کاموں کی تکمیل کرلی جانی ہوگی ۔ متعلقہ عہدیداروں کو احکامات دئے تھے تب سے مقامی رکن اسمبلی گنگولا کملاکر اس آئی ٹی ٹاور کے تعمیراتی کاموں پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ہر دوسرے ماہ جاکر کاموں کا معائنہ کیا اور عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس بھی منعقد کیا ۔ اس سنکرانتی تک کاموں کی تکمیل کرلی جاکر عمارت کی افتتاحی تقریب منعقدہ کرنے کا منصوبہ بنالیا تھا ۔ کنٹراکٹرس سے مقررہ وقت میں کاموں کو پورا کرنے کیلئے ہدایت دی تھی ۔ جلد از جلد کام پورے ہوجانے پر بے روزگاروں کو روزگاری کی فراہمی ہوگی ۔ تعمیری کاموں کی افتتاحی تقریب میں 8 کمپنیوں نے اپنی شاخوں کے قیام کے تحت معاہدہ کرلیا جاکر اس کے کاغذات کے ٹی آر کے حوالے کئے گئے تاکہ اپریل میں کمیٹیوں کا قیام اور بے روزگاری کو روزگار اور کئی ترقی کام منعقد ہوں گے ۔