حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : تحقیق دانوں ، سائنسدانوں ، انجینئرس اور ڈاکٹرس کی عالمی سوسائٹی ( آئی ایس آر ایس ای ڈی ) حیدرآباد میں 24 اور 25 ستمبر کو آئی ٹی اور مینجمنٹ پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد عمل میں لارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں بی ٹیک ، ایم ٹیک ، ایم بی اے ، ایم سی اے اور کامرس کے طلبہ اور فیکلٹی سے کمپوٹنگ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ (ICCTE-2016) اور کامرس ، اکنامکس ، مینجمنٹ ، ویمنس ایجوکیشن ، پبلک اڈمنسٹریشن اور سوشیل سائنس (ICZEMSZ-2016) پر تحقیقی مواد مطلوب ہیں ۔ آخری تاریخ ادخال 30 اگست 2016 ہے ۔ موضوعات رجسٹریشن فیس وغیرہ کے متعلق مزید تفصیلات کے لیے ای میل info@isrsed/isrsed@gmail.com موبائل 9704916720 ۔ 9704931700 پر ربط کریں ۔۔
وشاکھا پٹنم میں روڈ سیفٹی پر قومی ورکشاپ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : روڈ سیفٹی پر قومی ورکشاپ کا 19 اور 20 اگست کو ہوٹل نوٹل وشاکھا پٹنم پر انعقاد عمل میں آرہا ہے مختلف عالمی شخصیتیں اس پر لکچر دیں گی ۔ چیف منسٹر اے پی چندرا بابو نائیڈو اس ورکشاپ کا افتتاح انجام دیں گے ۔ مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ ہائی ویز نتین گڈگری اس کے مہمان خصوصی ہوں گے اور خطاب کریں گے ۔ اس ورکشاپ پر وزراء ، سپریم کورٹ کمیٹی ارکان روڈ سیفٹی ، قومی اور ریاستی سطح کے عہدیدار وزراء اس ورکشاپ میں حصہ لیں گے ۔ مختلف ریاستوں کے ٹرانسپورٹ وزراء ، ٹرانسپورٹ کمشنرس ، سکریٹریز حکومت ہند ، پولیس عہدیدار ، آر اینڈ بی ، محکمہ صحت ، بلدیہ کے عہدیدار اس میں شرکت کریں گے ۔ قومی اور بین الاقوامی روڈ سیفٹی اقدامات پر مختلف شخصیتیں اظہار خیال کریں گے ۔ اس کا مقصد اعلان پر توجہ اور سال 2020 تک عالمی طور پر ٹرک حادثات میں نصف کمی لانا ہے ۔۔