یلاریڈی ۔ 27نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مقامی آئی ٹی آئی کالج میں مختلف کورسیس میں داخلوں کیلئے سال 2015-16 کے طلبہ سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ پرنسپالس مسٹر آنند کمار نے مزید بتایا کہ ایس ٹی وی ٹی ‘ سیمسٹر طریقہ میںالکٹریشن ‘ فٹر‘ الکٹرانک میکانزم ‘ کمپیوٹر اور ویلڈر کورس میں داخلوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں ۔ ان تمام کورسیس کیلئے امیدواروں کو دسویں جماعت کامیاب ہونا ضروری بتایا ۔ 30نومبر تک یلاریڈی آئی ٹی آئی میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ 8ڈسمبر کو امیدواروں کی کونسلنگ کی جائے گی ۔