جوہانسبرگ ۔28 جون (سیاست ڈاٹ کام)کرکٹ ساؤتھ آفریقہ (سی ایس اے) نے آئی سی سی کے قواعد میں اہم تبدیلیوںکے خیر مقدم کیا ہے جیسا کہ کرکٹ کی عالمی باڈی نے کھیل میں کئی اہم اور مثبت تبدیلیوں کو قبول کرنے کے علاوہ اراکین ممالک میں آمدنی کی تقسیم کا بھی بہتر طریقہ نافذ کیا ہے۔سی ایس اے کے صدر کریس نینزانی نے کہا ہیکہ آئی سی سی نے آمدنی کی تقسیم کا نیا ماڈل قبول کرنے کے علاوہ کھیل میں اہم تبدیلیاں کی ہیں جس پر ہم کافی مسرور ہیں اور سب سے بہتر یہ ہوا کہ آئی سی سی نے تمام تجاویز کو متفقہ طور پر قبول کیا ہے جس سے اس کے اراکین ممالک میں اتحاد ظاہر ہوتا ہے اور یہ ممالک بورڈس کے درمیان یہ اتحاد کرکٹ کے لئے بہتر ہے۔اپنے بیان میں سی ایس اے کے صدر نے مزید کہا کہ میں تمام ممالک کی جانب سے آئی سی سی کو مبارک باد دینے چاہتا ہوں جس نے ایک شاندار کام کیا ہے اور خاص کر آئی سی سی کے صدر ششانک منوہر جن کی سرپرستی میں بہتر فیصلے لئے گئے ہیں نیز عمران خواجہ کو آئی سی سی کے نائب چیرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارک باد دیتے ہیں۔