آئی سی سی چمپینس ٹروفی، آج آسٹریلیا۔بنگلہ دیش مقابلہ

لندن۔4 جون (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی چمپینس ٹروفی گروپ اے کے کل پیر کو کنگسٹن اوول میں ہونے والے مقابلے میں آسٹریلیا اپنے بولروں سے بنگلہ دیش کے خلاف بہتر مظاہرہ کی توقع کرسکتا ہے۔ اس سے پہلے کھیلے گئے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹسمین نے آسٹریلیا کے بولرس کے حملوں کو بری طرح پسپا کردیا تھا لیکن ان کیلئے خوش قسمتی تھی کہ بارش کے سبب اس میچ کو ترک کردیا گیا تھا۔ شل اسٹارک کے لئے فروری کے بعد وہ پہلا ونڈے میچ تھا اور اس مدت کے دوران جوش ہیزل وڈ صرف ایک وارم اپ میچ میں حصہ لے سکے ہیں جس کے آثار اس ٹیم پر ہنوز واضح ہیں اور یہ ٹیم کل کے میچ اپنے بولرس سے بہتر مظاہرہ کی توقع کررہی ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم جارحانہ کھیل کے ساتھ 45 اوورس میں 291 رنز کا بھاری اسکور بنا چکی تھی جس کے جواب میں آسٹریلیا کے بیٹسمین نے بھی 33 اوورس میں 235 ان کے نظر ثانی شدہ ہدف کو حاصل کرنے کیلئے سخت جدوجہد کی تھی لیکن 9 اوورس میں 3 وکٹس کے نقصان سے صرف 53 رنز بناسکے جو ان کے لئے ممکن تھے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اگرچہ انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ نہیں جیت سکی، لیکن اس کی بیٹنگ انتہائی متاثرکن رہی۔ تمیم اقبال اور سابق کپتان محمد اللہ نے بیٹنگ محاذ کی قیادت کی کہن ی ان کے بولرس بہتر مظاہرہ نہیں کرسکے اور انگلینڈ کی ٹیم اپنی کامیابی کے لئے مقررہ 306 رنز کا بھاری ہدف بہ آسانی پورا کرلی۔ بالخصوص جوروٹ نے اپنی مہارت اور صلاحیتوں کو حسن و خوبی کے ساتھ بروئے کار لاتے ہوئے 133 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے اور اپنی ٹیم کی کامیابی کے امکانات کو درہم برہم کرنے کا بنگلہ دیش کو کوئی موقع نہیں دیا۔