میرپور 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کے ایک وارم اپ میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف 9 وکٹس سے کامیابی حاصل کرلی ۔ بنگلہ دیش کی کامیابی میں اس کے بولرس نے اہم رول ادا کیا جنہوں نے افغان بلے بازوں کو رنز بنانے کا موقع نہیں دیا ۔ بنگلہ بولرس میں شکیب الحسن سب سے کامیاب رہے جنہوں نے 3.1 اوورس میں 8 رن دے کر تین وکٹس حاصل کئے ۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے اس میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17.1 اوورس میں صرف 72 رنز بنائے ۔ اس کے بیشتر بلے باز ناکام رہے اور صرف تین بلے باز دو ہندسی اسکور تک پہونچ سکے ۔ اوپنر محمد شہزاد پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔
مشرف مرتضی کی گیند پر محمد اللہ نے ان کا کیچ لیا جبکہ دوسرے اوپنر نجیب تارک زئی سات رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ شکیب الحسن کی گیند پر ناصر حسین نے ان کا کیچ لیا ۔ تیسرے نمبر کے بلے باز گلبدین نائب 21 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ انہوں نے ایک چھکا اور تین چوکے لگائے ۔ شکیب الحسن کی گیند پر شبیر رحمن نے ان کا کیچ لیا ۔ نوروز منگل پہلی ہی گیند پر رن آوٹ ہوگئے ۔ وہ کوئی رن نہ بناسکے ۔ کپتان محمد نبی تین رن بناکر عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ کریم صادق 10 رن پر رن آوٹ ہوئے جبکہ شفیق اللہ نے 16 رن بنائے ۔ انہوں نے دو چوکے لگائے تھے ۔ محمود اللہ کی گیند پر مشفق الرحیم نے ان کا کیچ لیا ۔
سمیع اللہ شنواری ایک رن بناکر عبدالرزاق کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ دولت زدران کو ایک رن کے اسکور پر فرہاد رضا نے محمد اللہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروایا ۔ شاپور زداران ایک رن بناکر شکیب الحقن کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ آفتاب عالم کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آوٹ رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے عبدرالزاق نے دو وکٹس حاصل کئے ۔ جواب میں بنگلہ دیش نے 12 اوورس میں ایک وکٹ کے نقصان پر 78 رن بناکر میچ جیت لیا ۔ تمیم اقبال 21 رن بناکر آوٹ ہوئے جنہیں سمیع اللہ شنواری نے ایل بی ڈبلیو کیا ۔ انعام الحق 44 رن اور شکیب الحسن 10 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے ۔ حق نے تین چھکے اور چار چوکے لگائے جبکہ شکیب الحسن نے ایک چوکا لگایا ۔ شکیب الحسن کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔ بنگلہ دیش نے اس طرح سے بآسانی یہ میچ جیت لیا ۔