آئی سی سی سیمی فائنل میں جگہ بنانے آسٹریلیا کی مساعی

لندن۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف انتہائی اوسط کارکردگی کرنے والی عالمی چمپئن آسٹریلیا کی ٹیم اپنے گروپ اے میچ میں جب پیر کو بنگلہ دیش کے خلاف اترے گی تو اس کی کوشش یہاں نہ صرف کامیابی حاصل کرنا ضروری بلکہ بڑے فرق سے فتح حاصل کرنا ہوگی تاکہ وہ سیمی فائنل میں اپنی توقعات اور پختہ کر سکے ۔آسٹریلیا اور بنگلہ دیش دونوں ہی کا ابھی تک ٹورنامنٹ میں کھاتہ نہیں کھل پایا ہے ۔آسٹریلیا کا نیوزی لینڈ کے خلاف جہاں پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا وہیں بنگلہ دیش افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے ہار گیا تھا۔کپتان اسٹیون اسمتھ کی قیادت میں عالمی چمپئن آسٹریلیا سے پہلے میچ میں اچھی کارکردگی کی امید تھی لیکن اس کے گیند بازوں اور بلے بازوں دونوں کی کارکردگی ہی انتہائی اوسط رہی ۔ بارش کی وجہ سے کم اوورز کے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے آسٹریلوی گیند بازوں کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من پسند انداز میں رن بٹورے ۔