مکرم جاہ اسکول نے حیدرآباد پبلک اسکول کو شکست دی
حیدرآباد۔ 14 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اور آندھرا پردیش کی اسپورٹس میٹ 2014ء برائے آئی سی ایس ای اور آئی ایس آئی اسکولس کے انڈر 20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنمنٹ کا حیدرآباد پبلک اسکول ،بیگم پیٹ میں انعقاد عمل میں آیا جس میں دونوں ریاستوں کے آئی ایس سی اسکولس کی نامور ٹیموں نے شرکت کی۔ اس ٹورنمنٹ میں مکرم جاہ ہائی اسکول ،پرانی حویلی کے فائنل میں حیدرآباد پبلک اسکول ،بیگم پیٹ کو شکست دے کر نہ صرف فاتح رہی بلکہ بہترین ٹیم کا اعزاز حاصل کیا۔ سیکریٹری مکرم جاہ ٹرسٹ فار ایجوکیشن اینڈ لرننگ نے اسکول کی اس شاندار کامیابی اور بہترین مظاہرہ پر اسکول ٹیم کو مبارکباد دی ۔صدر معلمہ فخرالنساء فہیم اور اسپورٹس ٹیچرس کی دلچسپی اور خصوصی توجہ سے طلبہ نے اچھا مظاہرہ کیا۔ اسکول کیلئے بھی یہ اعزاز ہے۔