محبوب نگر ۔ 24 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید جمیل احمد سکریٹری طیبہ ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن کے مطابق محبوب نگر سے آئی اے ایس کیلئے منتخب ہونہار نوجوان محمد مشرف علی فاروقی کی ایک تہنیتی تقریب 25 جون چہارشنبہ 8 بجے شب الماس فنکشن ہال محبوب نگر میں منعقد ہے ۔ حالیہ برسوں میں ایم بی بی ایس اور دیگر کورسس میں داخلہ لینے والے طلباء کو بھی تہنیت پیش کی جائیگی ۔ علاوہ ازیں محبوب نگر بلدیہ کیلئے منتخب 14 مسلم کونسلران کی جو مختلف جماعتوں سے کامیاب ہوئے ہیں کی بھی گلپوشی کی جائیگی ۔ بعد ازاں ایک مزاحیہ مشاعرہ منعقد ہوگا جس میں حیدرآباد و دیگر اضلاع کے نامور شعراء اور مقامی شعراء کلام سنائیں گے ۔ اسوسی ایشن کے صدر محمد عبدالمجید ، محمد فہیم صدیقی ، میر ساجد علی ، اعجاز علی خان و دیگر نے عوام سے شرکت کی خواہش کی ہے ۔