نظام آباد میں 12اگسٹ کو انٹرنس امتحان، طارق انصاری ڈائرکٹر گوتمی گروپ کا انکشاف
نظام آباد:7؍ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) )جیسا کہ ہم سب اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ امت مسلمہ کو سارے عالم میں ایک بوجھ کی طرح تصور کیا جارہا ہے اور خصوصاً ہمارے ملک میں بھی اس کار حجان بہت بڑ ھ رہا ہے لہذا اس بدنما داغ کو دھونے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر طارق انصاری ڈائریکٹر گوتمی گروپ آف ڈگری کالجس نظام آباد نے انصاری بلڈنگ پر صحافیوں سے اپنے خطاب میں کیا اور کہا کہ مسلم نوجوانوں کا فریضہ ہے کہ وہ تعلیمی میدان میں ٹھوس قدم اٹھائیں تاکہ ایک مسلمان اقوام عالم اور ہمارے اپنے ملک میں ترقی کرسکیں اور ملک و قوم کی خدمات کرسکیں اور اپنے معاشرہ کو نمایاں مقام دلاسکیں ۔ اس خصوص میں ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی حیدرآباد تعلیمی میدان میں اپنی خدمات جاری رکھے ہوئے ہیں گذشتہ دو سالوں سے اہم اور حساس نوعیت کے منصب آئی اے ایس اور آئی پی ایس کے حصول کیلئے تیاری کروارہا ہے ،مسٹر طارق انصاری نے کہا کہ اس خصوص میں ایک انٹرنس ٹسٹ رکھا جارہا ہے جو لوگ اس انٹرنس امتحان میں کامیاب ہونگے ان آئی اے ایس اور آئی پی ایس کی کوچنگ ، معہ قیام ، طعام ، مفت فراہم کی جائیگی ۔ اس خصوص میں دانشوران ملت کا فریضہ ہے کہ وہ نوجوانوں کو ترغیب دیں ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظرنوجوان مسلم طلبہ و طالبات بیورو کریسی کا حصہ بنیں ۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی کے ویب سائٹ پتہ مندرجہ ذیل ہے www.mseducationacademy.in پر اپنا رجسٹریشن کروالیں انٹرنس امتحان کا انعقاد 12؍ اگست کو دوپہر 2 بجے تا 5 بجے ہوگا۔ ضلعی سطح پر نظام آباد شہر میں انٹرنس امتحان کے انعقاد کیلئے میری خصوصی دلچسپی سے گوتمی ڈگری کالج خلیل واڑی نظام آباد کو سنٹر بنایا گیا ہے ۔ اس پریس کانفرنس میں مرزا انیل بیاس، پرنسپل گوتمی ڈگری کالج سبھاش اے او پرنسپل پی جی ، پروفیسر محمد جاوید ، سید عثمان علی ایڈیٹر فکر جمہور ، شیخ معز الدین ایونیو اسکول سکریٹری اور ڈاکٹر محمد اظہر الدین موجود تھے ۔ قبل ازیں مسٹر طا رق انصاری نے انٹرنس امتحانات کے پمفلٹ کا رسم اجراء کیا ۔ مزید تفصیلات کیلئے مسٹر طارق انصاری کے سیل نمبر 9848454786 پر ربط قائم کریں ۔