منااکھیلی۔25جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جامعہ ہمدرد ، حج کمیٹی ممبئی، مانو حیدرآباد، اور کریسنٹ چینائی وغیرہ ہرسال آئی اے ایس امیدواروں کی کوچنگ کیاکرتے ہیں ۔ امسال بھی 45روزہ اقامتی فاؤنڈیشن کورس کے لئے آئی اے ایس کرنے کے خواہشمند نوجوانوں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ شاہین آئی آئی ٹی اکیڈیمی بنگلور میں طہٰ بلڈنگ ،شاہین پی یوکالج بنگلور میں 45روزہ کورس ہوگا۔ ریاست کے 10مراکز جیسے بیدر ، گلبرگہ ، رایچور اور بنگلور وغیرہ پر دہلی کے ماہرین کے ذریعہ یہ کوچنگ دی جائے گی۔ ریاست بھر کے تمام 10سنٹرس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر کریں گے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 2جولائی ہوگی ۔ 5جولائی کو امیدواروںکا انٹرویو لیاجائے گا۔ 14جولائی سے کلاسیس کا باضابطہ آغاز ہوگا۔ واضح رہے کہ اس اقامتی کوچنگ کو بنگلور کی 10تعلیمی و فلاحی تنظیموں کا تعاون حاصل ہے۔ اس بات کی اطلاع جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بیدر نے دی ہے اور بتایاہے کہ بیدر اور گلبرگہ میں شاہین کالج میں کوچنگ مرکز ہوگا۔