آئی ایس کے ایک اور گڑھ پر شامی فوج کا قبضہ

دمشق۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) شامی افواج نے اسلامک اسٹیٹ ( آئی ایس ) کے گڑھ ال قرۃ عین پر قبضہ کرلیا ہے ۔ ایک ہفتہ قبل پالمیرا پر قبضہ کے بعد آئی ایس کو یہ دوسرا بڑا دھکا ہے ۔ انسانی حقوق کے نگرانکار گروپ نے تاہم کہاکہ ٹاؤن کے مشرقیو جنوب  مشرقی علاقوں میں لڑائی اب بھی جاری ہے ۔ یہ ٹاؤن صوبہ ہوس میں واقع ہے ۔ فوج نے موافق حکومت جنگجوؤں کی تائید کے ساتھ ال قرۃ عین ٹاؤن میں سیکورٹی و استحکام کو بحال کردیا ہے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی کہ آئی ایس کے آخری ٹھکانے کو بھی تباہ کرتے ہوئے یہاں سرکاری فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔