آئی ایس کی تائید کیلئے القاعدہ کی اپیل

دوبئی ۔ 17 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )القاعدہ کے خطرناک یمن نشین گروپ نے آج دنیا بھر کے مسلمانوں سے شام اور عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے جہادیوں کی تائید و حمایت کرنے کی اپیل کی ، جنھیں امریکہ زیرقیادت ملٹری اتحاد کے شدید حملوں کا سامنا ہے ۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ جسے امریکہ نے اس نٹورک کا سب سے خطرناک گروپ قرار دیا ہے ، آئی ایس کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے سے منع کرتا ہے ، جس کا عراق اور شام دونوں ملکوں کے کئی حصوں پر کنٹرول ہوچکا ہے ، اے کیو اے پی نے جہادی فورموں پر پیش کردہ ایک بیان میں یہ بات کہی ۔ اُس نے مزید کہا ، ’’ہم تمام مجاہدین (مسلم جنگجو) سے اپنے اختلافات اور داخلی کشاکش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اُس صلیبی اتحاد کے خلاف آگے بڑھنے کی اپیل کرتے ہیں جو تمام جہادیوں کو نشانہ بنارہا ہے ‘‘۔