ممبئی ، 8 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) فٹبال اسپورٹس ڈیولپمنٹ لمیٹیڈ جو ہیرو انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کے پروموٹرز ہیں، اپنے 2016ء سیزن کی شروعات سے قبل دو روزہ ’آئی ایس ایل کلب ورکشاپ‘ منعقد کریں گے۔ یہ ورکشاپ گزشتہ نو ماہ میں ان کلبس کے ساتھ سلسلہ وار چار ایونٹس کے اختتام کا نقیب ہے، جسے یہاں آج اور کل جمعہ کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں تمام آٹھ آئی ایس ایل کلب نمائندگان، اے آئی ایف ایف حکام، میچ کمشنرز، لیگ کے مختلف شعبہ جاتی سربراہان حصہ لیں گے۔ ہیرو آئی ایس ایل کا نیا سیزن یکم اکٹوبر کو گوہاٹی میں شروع ہوگا۔