نئی دہلی ۔ 14 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈین سوپر لیگ (آئی ایس ایل) کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور آج ایک تقریب میں ٹورنمنٹ کیلئے ’’فیر پلے ایوارڈس‘‘ کی ٹرافی کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ دو فیٹ طویل یہ ٹرافی فٹبال ٹورنمنٹ میں اس ٹیم کو دی جائے گی جو سب سے زیادہ فیرپلے نشانات حاصل کرے گی۔ یاد رہیکہ 12 اکٹوبر کو شروع ہوئے 10 ہفتے طویل اس ٹورنمنٹ کا فائنل 20 ڈسمبر کو ہوگا۔