حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے والے ایک ہندو دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ آئی ایس آئی ایجنٹ ایشور چند بہرا کو پولیس نے چاندی پور اڑیسہ سے گرفتار کرلیا ۔ جو ڈیفنس تنصیبات میں کام کر رہا تھا ۔ اس پاکستانی جاسوس ایشور چند کی گرفتار کی توثیق کردی گئی ہے ۔ امکان ہے کہ نیشنل انویسٹگیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے اپنی تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرے گی ۔ ملک میں یہ پہلا واقعہ جہاں کسی ڈیفنس کے علاقہ سے کسی دہشت گرد کو جو راست طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی ( آئی ایس آئی ) کیلئے کام کر رہا تاھ ۔ تشویشناک بات تو یہ ہے کہ ایشور چند بہرا عارضی طور پر فوٹو گرافی کر رہا تھا ۔ تاہم ذرائع نے اس دہشت گرد کے تعلق سے مزید تفصیلات نہیں بتائی کہ آیا وہ کتنے عرصہ سے یہاں خدمات انجام دے رہا تھا ۔ یاد رہے کہ قبل وزارت خارجہ کے دفتر سے پاکستان کی آئی ایس آئی کیلئے کام کرنے والے دہشت گرد ایجنسی کو بے نقاب کیا گیا تھا ۔