آئی آئی ٹی کے طالب علم کی موت حادثہ نہیں خود کشی تھی : پولیس

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( پی ٹی آئی ) : پولیس نے کہا ہے کہ آئی آئی ٹی کے 21 سالہ طالب علم 7 منزلہ ہاسٹل بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خود کشی کرلی ہے ۔ ابتداء میں سمجھا جارہا تھا کہ سکندرآباد کا انیرودھیا جمعرات کو موبائل پر بات کرتا ہوا اتفاقی طور پر گرنے کے سبب ہلاک ہوگیا تھا ۔ تاہم مابعد کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ حادثہ نہیں خود کشی تھی کیوں کہ اس طالب علم نے دوستوں کے نام ای میل میں کہا تھا کہ وہ کافی مایوس اور پریشان ہوچکا ہے اور اپنی زندگی ختم کرنا چاہتا ہے ۔ اس کے میل میں کہا گیا تھا کہ وہ انتہائی قدم اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے ۔۔