آئی آئی ٹی پالکاڈ کی مخلوعہ جائیدادوں پر بھرتی

حیدرآباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) پالکاڈ کی جانب سے مختلف جائیدادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ جملہ 34 جائیداد ہیں جن میں ڈپٹی رجسٹرار 1 ، اسسٹنٹ رجسٹرار 3 ، ٹکنیکل افسر / کمپیوٹر سسٹم اڈمنسٹریٹر 1 ، جونیر سپرنٹنڈنٹ 6 ، جونیر ٹکنیکل سپرنٹنڈنٹ / سینئر پروفیشنل اسسٹنٹ 2 ، جونیئر ٹکنیکل سپرنٹنڈنٹ 6 ، جونیر ٹکنیشین 7 ، جونیر اسسٹنٹ 8 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے 55% نمبرات کے ساتھ پی جی / ایم بی اے / ایم سی اے / بی ای / بی ٹیک / ڈگری / ایم ای / ایم ٹیک کامیاب امیدوار اہل ہوں گے اور مختلف جائیدادوں کے اعتبار سے مختلف مدتی تجربہ لازمی ہے ۔ انتخاب شارٹ لسٹ ، سلکشن ٹسٹ / انٹرویو کے ذریعہ ہوگا ۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ یکم اپریل مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ https://iitpkd.ac.in ملاحظہ کریں ۔

نبارڈمیں مخلوعہ جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب
حیدرآباد ۔ /14 مارچ (سیاست نیوز) نیشنل بنک فار اگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (نبارڈ) میں مختلف جائیدادوں پر تقررات کیلئے درخواست مطلوب ہیں ۔ جملہ 92 جائیداد ہیں ، جو اسسٹنٹ منیجر (گریڈ اے)کے تحت بھرتی کی جائیں گی ۔ قابلیت کے اعتبار سے کسی بھی مسلمہ یونیورسٹی سے 50% نمبرات کے ساتھ ڈگری (اکنامکس / اگریکلچر انجنیئرنگ / پلانٹیشن اینڈ ہارٹیکلچر / انیمل ہسبنڈری / فشریز / فوڈ پروسیسنگ / سوشیل ورک) سی اے / ایم بی اے کامیاب ہونا ہے ۔ امیدوار کی عمر 30-21 سال کے درمیان ہونی چاہئیے ۔ انتخاب تحریری و تقریری امتحان کے ذریعہ ہوگا ۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 2 اپریل مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ww.nabard.org ملاحظہ کریں ۔